پھر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

0
39

واشنگٹن:پھردوطیارے آپس میں ٹکرگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 6 لاپتہ افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوٹینائی کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 20 منٹ پر کوئرا ڈی لین جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کر جھیل میں گر کر ڈوب گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ باقی 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں کرو کے عملے سمیت مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کینیڈا کی ریاست اوٹاوا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Leave a reply