ٹی ایچ کیو شرقپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ شخص کا داخلہ
باغی ٹی وی :ٹی ایچ کیو شرقپور لاہور میں کرونا وائرس کا مشتبہ شخص داخل ہوا ہے.اس مشتبہ شخص کا نام عابد علی ولد غلام علی بتایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب سے واپس آیا ہے .اور نوشہ پارک کا رہائشی ہے.ہسپتال ذرائع نے اس شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی ہے .
خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے
ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
بریکنگ: شرقپور میں سعودیہ سے واپس آنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق#CoronavirusOutbreak#CoronaVirusPakistan #coronavirus pic.twitter.com/fjXwf5Qv6t
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 16, 2020
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے








