ٹائیگر فورس کی ہو گی مزید رجسٹریشن، وزیراعظم کریں گے آج بڑا اعلان

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضا کاروں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم کا خصوصی پیغام آج نشر کیا جائیگا

ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا،وزیراعظم نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کیاوزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ بھی دیا

وزیراعظم اپنے پیغام میں رجسٹریشن اور ٹائیگر فورس ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،نوجوانوان کو قومی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا, ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی,

Leave a reply