ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات میں دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد ہوئی

عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی،9 اگست کو منائے جانے والے ٹائیگرز فورس ڈے اور ملک گیر شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں، ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ اور روشن مستقبل کی نوید ہیں، نوجوانوں کی فلاح اور ماحولیات کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی ایجنڈے کے بنیادی اجزاء ہیں، توانائی اور صلاحیتوں سے بھرپور یہ نوجوان ملک و ملت کی اٹھان کا وسیلہ بنیں گے، ماحولیاتی تغیرات کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے اشجار و جنگلات کی افزائش وقت کا اہم تقاضا ہے،

سیف اللہ خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ قومی خدمت کے جذبے سے سرشار یہ نوجوان ملک بھر میں درخت لگا کر آئندہ نسلوں کو تحفظ اور سلامتی کا پیغام دیں گے، تحریک انصاف فراہمی تعلیم سے انتظامِ روزگار تک کے ہر مرحلے پر اپنے نوجوانوں کیساتھ ہیں، اپنے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کیلئے مزید توانائیاں صرف کریں گے،

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

قبل ازیں عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس نے کورونا صورتحال میں اہم کردار ادا کیا،کل 9 اگست کو وزیر اعظم نے یوم ٹائیگرفورس منانے کااعلان کیا،ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کے حوالے سے تاریخ رقم کرے گی ،پنجاب بھر میں 520 مقامات پر پروگرامز منعقد ہوں گے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹائیگرفورس ایپ بنائی ،ٹائیگر فورس کی ممبر شپ دوبارہ کھول دی گئی ہے،

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف، بلاول اور خواجہ آصف کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ملکر پودے لگاتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کو دعوت دی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا،احسن اقبال کو پورے پاکستان میں کل ٹائیگر فورس نظر آئے گی،

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا, ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی,

وزیراعظم کا ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان، تاریخ بھی بتا دی، کہا قیادت میں خود کروں گا

Comments are closed.