کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس: تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا،وزیراعظم

0
28
“صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ملاقات کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوح بٹ، ارشد ندیم،شریف طاہر، زمان انور، انعام بٹ، شاہ حسین شاہ، علی اسد اور عنایت اللہ نے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کاسر فخرسے بلند کر دیا ان پاکستانی ایتھلیٹس نےاقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، یہ سب پوری قوم کا فخر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابل تعریف ہیں دیگر ایتھلیٹس بھی محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں-

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصےبعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی، کہا ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

ادھر ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں جشن کا سماں ہےارشد ندیم کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

ارشد ندیم کے بھائی علیم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، دوسرے بھائی شاہد کا کہنا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیاوالد نے کہا کہ ارشد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

جبکہ ارشد کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالٰی کی شکر گزار ہوں،گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

Leave a reply