توشہ خانہ،پی ٹی آئی رہنما کی طلبی،ایف آئی اے نے جمع کروایا جواب

0
53
tosha khana

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے پر مریم نواز کے خلاف تحقیقات کے مطالبہ پر فواد چوہدری کے ٹویٹ کا معاملہ ،فواد چوہدری کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ،جسٹس شہرام سرور چودھری نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی ،فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے استداعا کی گئی ،عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات آنے پر مریم نواز کے خلاف تحقیقات کے لئے فواد چودھری نے ٹویٹ کیا تھا مریم نواز نے ری ٹوئٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو فواد چودھری کے خلاف کارروائی کے لکھا،اگلے ہی روز ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا،ایف آئی اے نے سیاسی دباؤ پر غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس بھجوایا،ایف آئی اے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالت ایف آئی اے کو بے بنیاد نوٹس بھجوانے کوکالعدم قرار دے،

عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

Leave a reply