الیکشن کمیشن میں عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے معاملہ ،الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آ گیا، الیکشن کمیشن نے سٹیٹ بنک سے عمران کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں
سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بنک اکاوئنٹس کی تفصیلات کے لیےخط لکھ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک عمران خان کے بنک اکاوئنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دے الیکشن کمیشن سٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا الیکشن کمیشن سٹیٹ بینک سے بنک اکاوئنٹس کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے گا
عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، آخری سماعت پرعمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چار سال گزر گئے اب الیکشن کمیشن یہ معاملہ نہیں دیکھ سکتا،سیاسی بدنیتی کی بنیاد پر یہ کیس دائر کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی تحقیقات کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،توشہ خانہ قوانین کے مطابق 30 ہزار سے کم قیمت کے تحائف بغیر ادائیگی کے لیے جاسکتے ہیں،عمران خان نے توشہ خانہ تحائف خرید کر ادائیگی بھی کی ، ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہمارے سامنے کیس یہ ہے کہ توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 2018 میں چار تحائف کی خریدے گئے،31 جون سے قبل تحائف بیچ دیے گئے اس لیے ان کو اثاثوں میں ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں جو رقم دیکر تحائف خریدے گئے اس کو کہاں پر ظاہر کیا گیا،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحائف خریدنے کے ذرائع بتانے کے پابند نہیں ہیں، الیکشن کمیشن،توشہ خانہ کیس ،اسپیکر نے صرف دو سال 2018 اور 2019 کے تحائف ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا ہے، اگر 30 جون تک تحائف موجود ہیں تو وہ اور فروخت کیے تو پیسے ظاہر کرنے لازمی ہیں،ممبر اکرام اللہ نے کہا کہ توشہ خانہ کو دی گئی رقم کہاں سے آئی یہ بتانا بھی ضروری ہے،علی ظفر نے کہا کہ ہر رکن الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں اور آمدن کے گوشوارے جمع کراتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں شک ہو وہاں الیکشن کمیشن سکروٹنی بھی کرتا ہے،ایسا نہیں ہوتا کہ گوشوارے آئیں اور ہم الماری میں رکھ دیں،اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کا فارم مزید بہتر کیا ہے،
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
عمران خان کے خلاف ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کوآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے،ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نےعمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس جمع کرایا گیا تھا،
رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن سے کچھ دستاویزات توشہ خانہ سے متعلق مانگی گئیں،محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیبنٹ کے ذریعے دستاویز دینے سے روک دیا،عمران خان نے تحائف کی رپورٹ خفیہ رکھی، میاں گل نے عمران خان کو دیئے گئے تحفوں کی تفصیلات سامنے لانے کو کہا،عمران نیازی کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے ہم نے اسپیکر سے درخواست کی،الیکشن کمیشن سے عمران خان کا ہم نے 2018 اور 19 کاگوشوارہ لیا،جب رپورٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ توشہ خانہ میں کتنا گھپلا ہوا ، 10 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑیاں 2کروڑ میں توشہ خانہ سے لی گئیں،کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانہ کی انفارمیشن چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا،عمران خان نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی،ہم ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے،عمران خان تم نے پاکستانی قوم سے اتنا جھوٹ بولاہے ، کب تک خیر مناؤ گے،عمران خان تم نہ صادق ہونہ امین ہو،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ تحائف کا کوئی ذکر نہیں،گوشواروں میں بہت سے تحائف ظاہر نہیں کئے گئے اور حلف نامہ دیا کے سب ظاہر ہے عمران خان جھوٹا ہونے کے علاوہ ٹیکس چور بھی ثابت ہو گئے،عمران خان نے ٹیکس چوری کی، جھوٹا حلف نامہ دیا ،اختیارات کا غلط استعمال کیا،