ٹرمپ بھارت پہنچے تو مودی نے کی "بھونڈی”حرکت، ٹرمپ بھی دیکھ کر پریشان

0
57

ٹرمپ بھارت پہنچے تو مودی نے کی "بھونڈی”حرکت، ٹرمپ بھی دیکھ کر پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورہ بھارت پر پہنچے تو بھارتی وزیراعظم مودی بھونڈی حرکتوں پر اتر آئے، مودی سفارتی آداب بھول گئے

ایئر پورٹ پر مودی ٹرمپ کا استقبال کرنے گئے تو انہوں نے امریکی صدر کو جپھی ڈالی، اور مصافحہ کیا، بعد ازاں مودی نے ٹرمپ کی اہلیہ کے ساتھ ایک بار نہیں بلکہ چار بار مصافحہ کیا اور اسے ساتھ لے کر چل پڑے، ٹرمپ خاموشی سے یہ سارا معاملہ دیکھتے رہے، بعد ازاں ٹرمپ بھی مودی کے پیچھے چل دیئے

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو بھارت پہنچے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور اعلی سطحی وفد بھی بھارت پہنچا ہے.

بھارتی وزارت خارجہ کے شیڈول کے مطابق امریکی صدرآج پہلے روس ایئر پورٹ سے سابرمتی آشرم پہنچیں گے ۔ دوپہر 1.05 پر وہ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ یہاں پر وہ تقریبا سوا لاکھ لوگوں سے خطاب کریں گے ۔

گجرات سے دہلی پہنچنے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ساتھ تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ جائیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے وہ آگرہ کیلئے طیارہ میں سوار ہوں گے ۔ شام 4.45 بجے صدر ٹرمپ آگرہ پہنچیں گے ۔ شام 5.15 بجے تاج محل کا دیدار کریں گے ۔ تاج محل پہنچنے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کا استقبال کریں گے ۔ 50 منٹ تک وہ تاج محل میں رہیں گے۔ شام 6.45 بجے وہ دہلی کیلئے روانہ ہوں گے اور شام ساڑھے سات بجے وہ دہلی پہنچ جائیں گے ۔

دورہ کے دوسرے روز منگل کو امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں صبح 10 بجے آفیشلی طور پر خیر مقدم کیا جائے گا ۔ اس کے بعد 10 بج کر 30 منٹ پر ٹرمپ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ صبح 11 بجے حیدرآباد ہاوس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی ایک ملاقات ہوگی ۔

دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر حیدرآباد ہاوس میں ہی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دوپہر میں ظہرانہ کا اہتمام کریں گے ۔ شام میں ٹرمپ امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ راشٹرپتی بھون پہنچیں گے ، جہاں صدر جمہوریہ ہند ان کیلئے عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔ عشائیہ میں بھارت کی حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ رات 10 بجے ٹرمپ امریکہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوان دہلی کی آئی ٹی سی موریہ ہوٹل میں قیام کریں گے، ٹرمپ کے کھانے کے لئے بھارت میں سونے اور چاندی کے خصوصی برتن تیار کروائے گئے ہیں.

امریکی صدر کے استقبال کے لئے احمد آباد شہر کو سجا دیا گیا،گجرات کو بھی سجایا گیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے جس میں وہ مودی سے ملاقات اور کچھ معاہدے بھی کریں گے.

احمد آباد میں ٹرمپ کے استقبال کے لئے میں انڈیا روڈ شو منعقد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا انڈیا روڈ شو کے راستے میں پورے بھارت کے فنکار استقبال کریں گے۔ اس حوالہ سے 28 سے زیادہ اسٹیج تیار کئے گئے ہیں جہاں فنکار اپنے روایتی لباسوں میں ملبوس رقص ، موسیقی اور یوگا کے سین دکھائیں گے۔

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کا استقبال کرنے کے لئے 200 طلبا کو بھی مختص کیا گیا ہے جو روڈ شو کے دوران مختلف مقامات پر رقص کریں گے.

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

Leave a reply