ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تیاریوں‌ پر 100 کروڑ کون خرچ کر رہا ہے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تیاریوں پر 100 کروڑ کون خرچ کر رہا ہے؟ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوال اٹھا دیئے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گجرات ، احمد آباد دورے پر خرچ کی جانے والی بڑی رقم کے بارے سوال کیا،پرینکا نے احمد آباد میں تقریب منعقد کرنے والے منتظمین کی کمیٹی کے رول کے متعلق بھی سوال کھڑا کیا۔ پرینکا گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نیوز رپورٹ شامل کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ”صدر ٹرمپ کے دوران پر 100کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔

پرینکا کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایک کمیٹی کے ذریعہ خرچ کی جار ہی ہے، کمیٹی کے ممبران کو خود اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ اس کے رکن ہیں۔ کیا ہمیں یہ بات جاننے کا اختیار حاصل نہیں ہے کہ کس وزرات نے اتنی بڑی رقم جاری کی ہے؟اور حکومت کمیٹی کی آڑ میں کیا چھپارہی ہے

امریکی صدر کے استقبال کے لئے احمد آباد شہر کو سجا دیا گیا،گجرات کو بھی سجایا گیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے جس میں وہ مودی سے ملاقات اور کچھ معاہدے بھی کریں گے.

احمد آباد میں ٹرمپ کے استقبال کے لئے میں انڈیا روڈ شو منعقد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا انڈیا روڈ شو کے راستے میں پورے بھارت کے فنکار استقبال کریں گے۔ اس حوالہ سے 28 سے زیادہ اسٹیج تیار کئے گئے ہیں جہاں فنکار اپنے روایتی لباسوں میں ملبوس رقص ، موسیقی اور یوگا کے سین دکھائیں گے۔

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کا استقبال کرنے کے لئے 200 طلبا کو بھی مختص کیا گیا ہے جو روڈ شو کے دوران مختلف مقامات پر رقص کریں گے.

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

Shares: