ٹرمپ کے جاتے ہی پالیسیاں بدل گئیں،جوبائیڈن کا پہلا روز،کن صدارتی حکم نامے پرکیے دستخط؟

0
44

ٹرمپ کے جاتے ہی پالیسیاں بدل گئیں،جوبائیڈن کا پہلا روز،کن صدارتی حکم نامے پرکیے دستخط؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس پہنچتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیئے ہیں،

امریکی صدر نے پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت اور میکسیکو سرحد پر متنازعہ دیوار کی تعمیر روکنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا جبکہ وفاقی املاک میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ان کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔ وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے صدر کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر بائیڈن جمعے کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں اور بہت سے معاملات پر قانون سازی کرنا ہو گی۔جوبائیڈن نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں اور وہ امریکی کے معمر ترین صدر ہیں۔

امریکی انتخابات، ٹرمپ نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی،ٹرمپ کو میڈیا کا بھی بڑا جھٹکا

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

ٹرمپ کے حامیوں  نے الیکشن سینٹر کا گھیراو کر لیا

ٹرمپ کی بے بسی، کس نے بات ماننے سے انکار کر دیا؟

جوبائیڈن کے آنے سے سعودی عرب کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں

مودی نے دوست بدلنا شروع کر دیئے، ٹرمپ کو چھوڑ کر جوبائیڈن سے رابطہ کر لیا

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری، امریکہ کی 50 ریاستوں میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری

ٹرمپ کا عہد تمام، جوبائیڈن آج حلف لیں گے، میں نے یہ کام نہیں کیا، ٹرمپ کا جاتے جاتے اعلان

وائیٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد ٹرمپ کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، نام بھی سوچ لیا

ٹرمپ نے صدارتی عہدے کے آخری گھنٹوں میں ایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے مظاہروں کے بعد سخت سکیورٹی حصار میں جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ سب کا صدر ہوں، کوئی تفریق نہیں کروں گا۔ متحد ہو کر دہشتگردی اور وباء کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیابی پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کےساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہوں۔

Leave a reply