تیس سال بعد پہلی بار اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تسلیم کرتا ہوں نوازشریف کو لندن جانے دیکر غلطی کی
منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی تو میں سمجھتا آج جائے گا یا کل،نوازشریف کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہوتے ، آج چوروں کا ٹولہ اور ڈاکووں کا گلدستہ کہاں ہے ؟فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے ، فضل الرحمان ہر ماہ لوگوں کو جمع کرکے کہتے ہیں حکومت گرا دیں گے آج وہ لوگ اکھٹے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے،
https://twitter.com/PTIBWNOfficial/status/1494630541022400529
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھگوڑا میاں باہر تو دوسرے چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے فضل الرحمان سب کو ڈرا رہے ہیں کہ اگر آئندہ انتخابات میں بھی گئے تو کیا ہوگا،سلمان شہباز پیسے اکھٹے کرنے والا ماہر جو لندن بھاگ گیا ،بھگوڑے میاں کے دونوں بیٹے باہر بھیجے گئے منشی اسحاق ڈار کا کردار بھی چھپا نہیں ،مقصو د چپڑاسی کو باہر بھجوایا گیا جس طر ح پرویز مشرف سے این آر او لیا مجھ سے بھی توقع کررہے ہیں میں ان کو این آراو نہیں دوں گا،جب تک زندہ ہوں پیچھا کرتارہوں گا،آج ملک کی عدالتیں آزاد ہیں ،اب چیف جسٹس پر کوئی حملہ نہیں کرتا ماضی میں کوئٹہ بینچ کو خریدا گیا مریم صفدر کہتی ہیں میرے پاس ٹیپس ہیں کیا سیاست دان بھی ٹیپس رکھتے ہیں؟ ٹیپس رکھنے والا کام سیاستدان کا نہیں مافیا کا ہے ، ٹیپیں رکھ کر ججوں کو بلیک میل کرتے ہیں جب تک زندہ ہوں چوروں کو پیچھا کرتارہوں گا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو مقصود چپڑاسی معاملے کا خوف ہے ،شہبازشریف بے گناہ ہیں تو تاریخ پر تاریخ کیوں لیتے ہیں،شہبازشریف نے میرے خلاف کیس کیا تو میں نےخود کو صاد ق اورامین ثابت کیا،شاہدخاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے جہاز میں فرار کرایا،مریم بی بی اپنے کیس سے ڈر ر ہی ہیں اور عدالتوں کو ڈرا رہی ہیں بھگوڑے میاں کے دو بیٹے کیوں بھاگے ہوئے ہیں؟ شہبازشریف آ پ لوگوں کا جوبھی منصوبہ ہے میں تیار بیٹھا ہوں مہنگائی ہے اس بات کو تسلیم کرتا ہوں صحافی عوام کو بتادیں کہ یہ مہنگائی کیوں ہے؟ پیٹرول ہمیں باہر سے منگوانا پڑتاہے لوگوں کو بوجھ سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ،پوری دنیا میں پیٹرول،گیس ،کوئلہ اور دیگر اشیا مہنگی ہوگئی ہے،ہمارے ریونیو میں اضافہ ہو اہے اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ ملک نہیں بھیجا جتنا آج بھیجا بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،کسان کو کبھی وہ قیمتیں نہیں ملی جو آج مل رہی ہیں،ماضی میں گنے کے کسانوں کو سال بھر پیسہ نہیں ملتا تھا،ہماری حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار ملک میں آزاد خارجہ پالیسی بنی ہے، پاکستا ن اب کسی دوسرے ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا،ماضی میں پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے تھے اور حکمران چپ ہوتے تھے ان کا پیسہ اور دولت پاکستان سے باہر پڑا تھا س لیے یہ چپ تھے،یہ کل بھی ان کے غلام تھے اور آج بھی ان کے غلام ہیں،اگر میں بھی پیسہ باہر بھیج دو ں تو میں بھی ان کا غلام بن جاوں گا،
محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان
محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟
سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان
محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ
مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف
محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج
کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب
ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ
وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ
آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ