ٹویٹر ان ایکشن، اہم ترین ہزاروں اکاؤنٹس بند کر دیئے، کس کے اور کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

0
42

ٹویٹر ان ایکشن، اہم ترین ہزاروں اکاؤنٹس بند کر دیئے، کس کے اور کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دئیے،

معطل کئے جانے والے اکاونٹس پر حکومتی تشہر کا الزام عائد کیا گیا ہے،معطل اکاوَنٹس زیادہ تر سعودی عرب ،مصر سربیا اور ہونڈور اس کی حکومتوں سے وابستہ تھے،5ہزار سے زائد اکاوَنٹس سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ تھے،2ہزار500اکاونٹس مصر، 3ہزار جعلی اکاوَنٹس ہونڈور ایک آئی پی سے وابستہ تھے،تمام اکاوَنٹس کو ٹویٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا.

واضح رہے کہ پہلے ٹویٹر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاتے رہے ہیں، خصوصی طور پرٹویٹر پر کشمیر کے حق میں کچھ لکھنے پر نہ صرف پاکستان کے حکومتی عہدیداران کے اکاؤنٹس بند کئے گئے بلکہ عام شہریوں کے بھی اکاؤنٹس بند کئے گئے.

اگر حکومت پاکستان ٹویٹر کو کسی کا اکاؤنٹ بند کرنے کا کہتی ہے تو ٹویٹر انتظامیہ مانتی نہیں، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ ٹویٹر نے اعتزاز احسن کا جعلی اکاؤنٹ کئی بار درخواست کے باوجود بند نہیں کیا، جس پر کمیٹی نے ایف آئی اےسائبر کرائمزونگ اورٹوئٹرکے ساتھ معاہدے کی کاپی مانگ لی، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹرپاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا کیا پاکستان کا ٹوئٹرکے ساتھ معاہدہ ہے ؟

اراکین کمیٹی نے کہا کہ اعترازاحسن کاجعلی ٹوئٹراکاوَنٹ آج تک بندکیوں نہیں ہوا؟روبینہ خالد نے کہا کہ کِیاسارے اکاوَنٹ پاکستان سے باہر آپریٹ ہو رہےہیں ؟کچھ اکاوَنٹس گھنٹوں میں بند کیوں ہو جاتے ہیں ؟رحمان ملک نے کہا کہ جرمنی اور امریکہ سے آپریٹ ہونے والے 5 اکاوَنٹس بند کرائے، ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ دو ماہ میں ایسا سسٹم لگائیں گے جو جعلی سوشل میڈیا اکاوَنٹ کو خود ٹریس کرے گا ،رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے 47 ہزار سائبر حملے کیےہیں،روبینہ خالد نے کہا کہ بار بار کہنے کے باوجود اعتزاز احسن کا جعلی ٹوئٹراکاونٹ چل رہا ہے ،اعتزاز احسن کے نام سے وہ باتیں منسوب کی جا رہی ہیں جو وہ نہیں کرتے ،جو ریاست مخالف لکھتے ہیں منٹ میں ان کا اکاونٹ بند ہو جاتا ہے، رحمان ملک نے کہا کہ یو ٹیوب بھی نہیں سن رہا تھا 2 ماہ بند کیا سیدھا ہو گیا،کیوں نہ ایسا ٹویٹر کے ساتھ کیا جائے ،ٹوئٹرسے کیا فائدہ ہے؟ روبینہ خالد نے کہا کہ میر ے نام سے فیس بک پر اکاونٹ بنانے والی دعا بھٹو کون ہے.

سوشل میڈیا بارے قوانین پر ٹویٹر، فیس بک،گوگل نے پاکستان کے خلاف کیا اعلان جنگ

Leave a reply