تبلیغی جماعت کے 4 غیر ملکی اراکین میں کرونا کی تشخیص، 3 مساجد سیل

0
60

تبلیغی جماعت کے 4 غیر ملکی اراکین میں کرونا کی تشخیص، 3 مساجد سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے ساتھ چار غیر ملکی افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں تبلیغی مرکز عثمانیہ میں موجود تبلیغی جماعت کے افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، دو افراد مقامی جبکہ 4 غیر ملکی ہیں.

تبلیغی جماعت کے افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کے ٹیم نے سخت نگرانی میں پیپلزمیڈیکل اسپتال میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ،نواب شاہ کے تبلیغی مرکز میں دو سو سے زائد افراد موجود ہیں جن میں 14 غیر ملکی ہیں ۔ غیرملکی افراد میں سے تین کا تعلق الجزائر، چھ کا یمن، تین کا سوڈان اور دو کا انڈونیشیا سے ہے

جن غیرملکی افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سعد یمن،احمد سعید انڈونیشیا،عبداللہ آدم سوڈان،یاسر عمر افریقہ شامل ہیں مقامی افراد عبدالرحمن ہری پور اور مظہر علی کا تعلق گائوں جمال شاہ سے ہے۔

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

دوسری جانب تبلیغی مرکز عثمانیہ میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مذکورہ افراد کے زیر استعمال تین مسجدوں، بلال مسجد،عثمانیہ مسجد اور جامع مسجد نیازی خان سیال کو سیل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر طارق علی سولنگی کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد نے ضلع کی 22 مساجد میں قیام کیا تھا جن میں سے تین کو سیل کردیا ہے جبکہ ان مقامات کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہ کر احتیاط کرنے کی تلقین کی ہے۔

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی پار گیا,ٹنڈو آدم خان کا 65 سالہ محمد خان حیدر آباد میں زیر علاج تھا، 28 مارچ کو سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا ،  اسکی ہلاکت ہوئی ہے،حیدر آباد میں  کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والا مریض تبلیغی جماعت کا کارکن تھا۔ مریض کو پہلے سے ہی سانس لینے میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا،

تبلیغی جماعت لاوارث نہیں،پولیس رویہ بدلے،اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

Leave a reply