کراچی میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی،نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل

0
29

کراچی میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی،نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی وجہ سے آج لاک ڈاؤن سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکشن کے مطابق آج جمعہ کو دوپہر 12بجے سے ساڑھے تین بجے تک عوام کی نقل حرکت پر مکمل پابندی ہوگی،تعلیمی ادارے 31مئی تک شیڈول کے مطابق بندرہیں گے۔ نوٹی فیکشن میں مزید بتایا گیاکہ شاپنگ مال، سینما ،شادی ہالز اور کلب بند رہیں گے، آڈیٹوریم ،فارم ہاؤسز الیکٹرونکس مارکیٹ بھی بند رہیں گی،انٹرسٹی اور بپلک ٹرانسپورٹ بھی بندرہےگی۔ شورومز،بیوٹی پارلرسمیت تفریح مقامات بھی 14اپریل تک بند رہینگے،لاک ڈاؤن کا اطلاق صوبے بھر میں نافذ ہوگا۔

وزیر بلدیات، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز صبح بارہ تا تین بجے مکمل لاک ڈاون ہوگا، لوگوں کو مسجد جانے سے روکنا تکلیف دہ عمل ہے، تاہم مساجد کھلی رہیں گی۔ اذان بھی ہوگی، لیکن صرف تین سے پانچ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپیل ہے کہ یہ تکلیف دہ فیصلہ مفاد عامہ اور لوگوں کی جان کی حفاظت اور کارونا وائرس سے بچاو کے لئے ہے، اس لئے اپنی اور اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کو کارونا وائرس سے بچاو کی خاطر گھروں سے نہ خود باہر نکلیں اور نہ ہی اپنے اہل خانہ کو نکلنے دیں۔ عوام کے مکمل اور بھرپور تعاون کے بغیر حکومت اپنی کاوشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ چونکہ مفاد عامہ کی خاطر جمہ کے روز سخت لاک ڈاون ہوگا جبکہ کوشش ہے کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کرائے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ اور وفاق کا ریلیف فنڈ ایک ہونا چاہئے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی ہے۔

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار  صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

Leave a reply