سیلاب متاثرین کی مدد، یو اے ای بازی لے گیا، سب سے زیادہ امدادی پروازیں
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/09/FcCE9dHXEAAFDRA.jpg)
سیلاب متاثرین کی مدد، یو اے ای بازی لے گیا، سب سے زیادہ امدادی پروازیں
پاکستان میں سیلاب سے تباہی، دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مختلف ممالک سے 49 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں،یو اے ای سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، یو اے ای سے 19 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، ترکیہ سے کل 11 امدادی پروازیں امدادی سامان کے کر پاکستان پہنچی ہیں، چین سے کل 4 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں،ازبکستان سے 1 امدادی پرواز سیلاب متاثرین کیلئے سامان لے کر پاکستان پہنچی، قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 3 ہے،فرانس سے ایک امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے،ترکمانستان سے بھی ایک امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ،
اسلام آباد میں یو اے ای کے سفیر بھی متحرک ہیں اور وہ مختلف سیلاب زدہ علاقوں کے نہ صرف دورے کر رہے ہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی امداد کر رہے ہیں،اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کو درپیش موجودہ مشکل حالات کی پس منظر میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہونے کے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کو درپیش موجودہ مشکل حالات کی پس منظر میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہونے کے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ pic.twitter.com/FqpQfp4vRm
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 7, 2022
پاکستان میں عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے اماراتی ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل جناب حمود الجنیبی کے ہمراہ صوبہ بلوچستان كی حكومت كے اعلي عہدیدران سے ملاقات کی، اور صوبے میں سیلاب كے بعد امارات کی طرف سے فراہم کردہ انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے اماراتی ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل جناب حمود الجنیبی کے ہمراہ صوبہ بلوچستان كی حكومت كے اعلي عہدیدران سے ملاقات کی، اور صوبے میں سیلاب كے بعد امارات کی طرف سے فراہم کردہ انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا pic.twitter.com/9JUKMTSADP
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 7, 2022
ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا کہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کے فراہمی کے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، دبئی سے کئی ٹن خوراک طبی اور دواسازی کا سامان اور متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے خیموں سے لدے تین طیارے کراچی پہنچ گئے
عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کے فراہمی کے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، دبئی سے کئی ٹن خوراک طبی اور دواسازی کا سامان اور متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے خیموں سے لدے تین طیارے کراچی پہنچ گئے pic.twitter.com/VY0tAP2pyp
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 7, 2022
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے, پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس کے بعد دوست ممالک کی جانب سے مدد کا سلسلہ جاری ہے.
مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں
سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات