برطانیہ: عید کی نماز کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ،ملزم گرفتار
لندن: برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں نمازِ عید کے دوران 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا –
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی نیوٹن اسٹریٹ پر واقع مرکزی جامع مسجد مدنی میں نمازِ عید ادا کی گئی جس کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے ساتھ بیٹھے نوجوان کو پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی
ویسٹ یارکشائر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ آور کے گھر چھاپہ مار کر خاندان کے 3 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا پولیس کی دوسری چھاپہ مار کارروائی میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ حملے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کہ کے پیچھے اسلامو فوبیا یا انتہا پسندی نہیں۔
زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہ اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جب کہ اسپتال میں خون کا عطیہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی
قبل ازیں برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر مکینوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا مقتولین اور قاتل ایک دوسرے کے واقف کار تھے اس لیے قاتل بآسانی گھر میں داخل ہوگیا تھا-
واضح رہے کہ برطانیہ میں چاقو کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے گزشہ برس فروری میں جنوبی لندن میں چاقو سے حملے کے 5 واقعات رونما ہوئے تھے جس پر میئر صادق خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چند اہم فیصلے بھی کئے تھے۔