برطانوی وزیراعظم بھارت میں چرخہ چلانے لگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بھارت پہنچ گئے ہیں
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا، برطانوی وزیراعظم بھارتی وزیراعظم مودی کے شہر گجرات پہنچے ہیں، انہوں نے گجرات پہنچنے کے بعد احمد آباد میں سابرمتی آشرم کا دورہ کیا،سابر متی آشرم کو گاندھی آشرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، برطانوی وزیراعظم نے آشرم میں جا کر چرخہ چلایا اور گاندھی کی تعریف کی، آشرم میں وزٹر بک پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تحریر لکھی اور کہا کہ غیر معمولی انسان کے آشرم میں آنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے یہ سمجھنا بھی میرے لیے خوش قسمتی کی بات رہی کہ کیسے گاندھی جی نے سچائی کے معمولی اصولوں اور عدم تشدد کا استعمال دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کیا
#WATCH |
Prime Minister of the United Kingdom @BorisJohnson visits Sabarmati Ashram, tries his hands on 'charkha' @amritabhinder pic.twitter.com/HLAGYShPLW— DILIP KUMAR 🇮🇳 (@DILIPKUMAR9990) April 21, 2022
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہمراہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل بھی موجود تھے بورس جانسن نے سابرمتی آشرم کے دورے کے وقت آشرم کے نیاس نے انھیں دو کتابیں بھی بطور تحفہ پیش کیں۔آشرم کے ترجمان وراٹ کوٹھاری نے بتایا کہ جانسن جمعرات کی صبح احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سابرمتی آشرم گئے جہاں پر ان کا استقبال گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل اور آشرم کے نیاسی کارتیکے سارابھائی نے کیا۔
برطانوی وزیراعظم بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی، بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے،
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے