طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا نےعلما بورڈ پنجاب دفتر کاچارج سنبھال لیا

0
94
طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا نےعلما بورڈ پنجاب دفتر کاچارج سنبھال لیا

صاحبزادہ محمد حامد رضاء نے بطورچیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب دفتر کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
صاحبزادہ محمد حامد رضاء نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے اپنے تقرر بطور چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے مطابق دفتر چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا چارج سنبھال لیا ہے۔وہ آج دفتر میں آئے جہاں صوبہ بھر سے مختلف مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے انہیں ملاقاتوں میں مبارک باد پیش کی۔ سردار علی رضا دریشک بھی مبارک باد کے لیے دفتر آئے۔صاحبزادہ محمد حامد رضاء چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے کہا کہ وہ صوبہ میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام سے مل کر جدوجہد کریں گے اور شر پسند ی کے سدِ باب کے لیے ہر ممکن قانونی کارروائی کے لیے حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں گے۔صاحبزادہ محمد حامد رضاء چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے خصوصی طورپر عمران خان صاحب اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جِس اعتماد کا اظہار عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ان پر کیا ہے، اس پرانشاء اللہ پورا اتریں گے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صاحبزادہ حامد رضاکیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے متحدہ علماء بورڈ کو احسن طریقے سے چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ استحکام پاکستان میں علماء کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ قوم کو متحد رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردارنہایت اہم ہے۔ دین کا کام ہم سب پر فرض ہے،دینی شعار کے فروغ میں بھرپور معاونت کریں گے۔ قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کا حصول پنجاب بھر کے طلبہ کے لئے لازم قراردیاگیا ہے۔ علما بورڈ اورسیرت اکیڈمی کو فعال بنایا جائے گا۔ سیرت اکیڈمی کے ذریعے دینی امور پر رہنمائی لی جاسکے گی

توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہر اشرفی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply