یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی وزیر اعظم عمران خان سے بے روزگار فنکاروں کی مالی مدد کی اپیل

0
31

چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے ثقافتی ، تعلیمی سرگرمیوں سمیت شادی ہالز، تفریحی مراکز شوبز سرگرمیاں جیسے تھیٹرسینما ہالز اور متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

باغی ٹی وی : عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دوسرے لوگوں اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے وہیں فنکاروں کے معاشی حالات بھی دگرگوں ہو گئے ہیں تاہم اب کورونا کے کیسز میں کمی کی وجہ سے تھوڑی بہت شوبز سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں لیکن پھر بھی تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے جس کے باعث مذکورہ شعبے سے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔

اس سلسلے میں یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ان آرٹسٹوں اور دیگر افراد کی مدد کے لئے آواز اٹھائی ہے اسی تنظیم کے ممبر سلمان احمد کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں اور میرے متعدد کولیگز اور دوست جو یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں ہم ایک یونائیٹڈ اپیل کر رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 نے لوگوں کی زندگیوں میں افراتفری پیدا کر دی کوئی بھی آرٹسٹ اپنی فیلڈ میں چاہے وہ سپورٹ آرٹسٹ ہے یا مین اسٹیم آرٹسٹ ہیں ان کے کام رک گئے ہیں ان کی زندگیاں خطرے میں آگئی ہے ان کے رشتہ دار کوویڈ پوزیٹیو ہیں-

سلمان احمد نے کہا کہ میں ان سب محکموں گورنمٹ میڈیا اپوزیشن اور تعاون کرنے والے ادارے جو لوگوں کو مالی سپورٹ کرتے ہیں آرٹ کلچر اور فنون لطیفہ سے اپیل کرتا ہوں وہ پروڈیوسر فنکار آرٹسٹ ہیلپرز ان کی فیملیز تکنیکی ملازم وغیرہ جن کی آمدنی وبا کی وجہ سے رک گئی ہے ان کی مدد کریں-

انہوں نے کہا کہ یہ اپیل ہم یو ایم اے پی تنظیم کی طرف سے کر رہے ہیں اس کے اندر اور بھی بڑے بڑے پاکستانی نامور آرٹسٹ ہیں میں بھی اپنی آواز ان کے ساتھ جوڑ رہاہوں-

سلمان احمد نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کی میری اسپیشل اپیل وزیر اعظم عمران خان سے ہے جنہو ں نے یہ حساس سمارٹ کیش پروگرام شروع کیا ہے اور کویڈ 19 فنڈ بنایا ہےکہ آپ نے ضلعی علاقوں میں لوگوں تک پہنچایا ہے یہ پاکستان کے آرٹسٹ اور فیمیلیز بھی بہت ضرورت مند ہیں ان کے لئے بھی کوئی منصوبہ بنائیں-

لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

Leave a reply