امید سحر، چائلڈ لیبر سے سکول جانے تک کا سفر

پاک فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی اقدامات کئے جائیں
0
59

چائلڈ لیبر ہمارے معاشرے کی بدترین بیماریوں میں سے ایک ہے۔ جو دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔اس معاشرے کے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔بچے کائنات کے وہ پھول ہیں جس سے کائنات کا حسن قائم ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ پھول گلیوں، سڑکوں کی دھول بن گئے ہیں۔ چائلڈ لیبر نے ان معصوم پھولوں کو روند دیا ہے بچے بلاشبہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ ملک کا مستقبل موجودہ بچوں پر منحصر ہے۔ اگر بچوں کو صحیح طریقے سے تیار نہیں کیا گیا تو ملک کا مستقبل برباد ہو جائے گا۔ یہ بچے سکول جانے اور کھیلنے کی عمر میں اپنے خاندانوں کی بقاء اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے کوشش و کاوش جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے کام کرنیوالے کمسن بچوں کو نہ صرف تعلیم دلوائی جا رہی ہے بلکہ انکی رہائش اور خوراک کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے، ایسے ہی دو بچوں کی کہانی ویڈیو میں بیان کی گئی ہے،

میرا نام محمد ریحان ہے میں پالش کا کام کرتا ہوں، صبح جلدی اٹھتا ہوں، صبح بڑے لوگ جلدی دفتر جاتے ہیں اور سکول کے بچے بھی، کبھی مزدوری ملتی ہے کبھی نہیں،ہم دن میں جتنا کماتے اتنا آٹا خرید لیتے، اتوار کو لوگ دفتر نہیں جاتے تو روزہ رکھتے ہیں،امی کہتی ہیں کہ جب ہم جنت میں جائیں گے تو تین ٹائم کا کھانا کھائیں گے، جوتے بھی پالش نہیں کرنے پڑیںگے، اور ابو کو بھی مزدوری نہیں کرنی پڑے گی، سکول کے بچوں سے پیسے نہیں لیتا، میں بڑا ہو کر سائنسدان بننا چاہتا ہوں اور جوتے پالش کرنے کی مشین بنانا چاہتا ہوں،میرا دوسرا بڑا بھائی ہے وہ بھی جوتے پالش کرتا ہے،دوسرے بچے کی بھی یہی کہانی ہے،

پاک فوج کے جوانوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے محنت مزدوری کرنیوالے کمسن بچوں کو نہ صرف تعلیم دلوانے کا بیڑا اٹھایا بلکہ ہوسٹل میں انکی رہائش کا بھی انتظام کیا، کم عمری میں محنت کرنیوالے بچے اب نہ صرف تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ انکو انکا مستقبل بھی اچھا نظر آ رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی اقدامات کئے جائیں

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply