ان لوگوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں جنہوں نے سب پلان کیا،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

0
31

ان لوگوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں جنہوں نے سب پلان کیا،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی،رحیم یار خان مندر واقعے سے متعلق امور زیر بحث آئے

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رحیم یار مندر واقعے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مندر کو نقصان پہنچانے کی رقم ہی وصول کی گئی ،مندر نقصان پہنچانے والوں سے 10لاکھ روپےوصول کرکے انتظامیہ کو دے دیا ،بھونگ میں سیکیورٹی کی بہتری کے ایس ڈی پی آفس بنایا جا رہا ہے،مہرین بھٹو نے کہا کہ جو خاندان واقعے کے بعد ہجرت کر کے چلے گئے تھے کیا وہ واپس آ گیا ؟، لال چند کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ان لوگوں کی ہوئیں جو ویڈیو میں نظر آئے،ان لوگوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں جنہوں نے یہ سب پلان کیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 95لوگ گرفتار ہو چکے ہیں،ہم نے نادرا سے بھی مدد لی تھی ،تمام خاندان جو گئے تھے واپس آ چکے ہیں

قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق جرنلسٹ پروٹیکشن بل ترامیم کے ساتھ منظورکر لیا گیا ،پی پی کی رہنما رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بل بنانے میں صحافیوں نے بہت تعاون کیا،مختلف صحافی تنظیموں نے اپنی رائے دی اور پھر بل تیار ہوا،

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

مندر توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے نقصان کی رقم وصول

سپریم کورٹ کا اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30 ہزار خالی سیٹو ں پر اظہار تشویش

Leave a reply