باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی پر یونیورسٹی کی وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،وین میں موجود طالبات کو یرغمال بنا کر 15 منٹ تک سامان ، موبائل فونز اور کیش لوٹتے رہے وین ضیاء الدین یونیورسٹی کی بتائی جا رہی ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے یونیورسٹی کی وین کو روکا اور لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے، یونیورسٹی کی وین میں چار طالبات اور ایک استاد سوار تھا، ملزمان پندرہ منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے مگر پولیس لیٹ پہنچی اور کوئی بھی طالبات کی مدد کو نہ پہنچ سکا،ملزمان نے لوٹ مار کے بعد جاتے ہوئے وین کی چابی نکالی اور دو ر پھینک دی،
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، تا ہم یونیورسٹی وین میں لوٹ مار کے بعد طالبات میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے،
دوسری جانب ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل نمبری KFP-3874 بائیونک 70 سی سی برآمد کر لی گئی، برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 155/2023 تھانہ اورنگی میں درج ہے۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں شاہد ولد عظمت اور احسان ولد فضل شامل ہیں۔
دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سرجانی نے ٹیم کے ہمراہ بھینس کالونی میں کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،برآمدہ بلا نمبری موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ملزمان سرجانی گلشن معمار اور سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے، ملزمان سے ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم کی مزید وارداتوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد صادق ولد محمد شریف، شہزاد ولد شہاب الدین اور حبیب الرحمن ولد محمد قاسم شامل ہیں۔
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات








