fbpx

یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے رانی پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چلتی بس سے یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، طالبہ کو اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت پر تین طلبہ زخمی ہوگئے 7 سے زائد ملزمان نے یونیورسٹی کی پوائنٹ کو اسلحہ کے زور پر روکا ، ملزمان نے طالبہ خوشبو بھٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی جسے طالبات نے مل کر ناکام بنا دیا، واقعہ کے بعد طلبہ و طالبات نے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر وسان یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اس نے اپنے ساتھیوں سمیت پوائنٹ روک کر طالبہ کو اغواء کی کوشش کی، زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟