بھارت کے معروف ریئلٹی شو کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

معروف ریئلٹی شو ’پتی پتنی اور پنگا سیزن 2‘ کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز ممبئی کے گورے گاؤں میں واقع فلم سٹی کے پرائم فوکس اسٹوڈیو میں پیش آیا, اس وقت ’پتی پتنی اور پنگا سیزن 2‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ سیٹ پر آگ لگ گئی, آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات فو ر ی طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کے بعد سیٹ پر موجود کارکنوں اور فنکاروں کی حفاظت کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
حادثے کے بعد فلمی اور ٹی وی ورکرز کی تنظیم آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن(اے آئی سی ڈبلیو اے) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے,
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سیٹ پر آگ سے بچاؤ کے لیے کوئی بھی بنیادی انتظامات موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
تنظیم کے مطابق بڑی تعداد میں ورکرز اور فنکار سیٹ پر کام کر رہے تھے جسے مکمل طور پر غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا تھا تنظیم نے اس حادثے کو محض اتفاق نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے اور چینل، پروڈیوسر اور پروڈکشن ہاؤس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے, تنظیم نے فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
https://x.com/aicwaofficial/status/2107083191756685672?s=20
تنظیم کے صدر سریش شیام لال گپتا نے اس معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو بھی خط لکھا ہے جس میں واقعے کی تفصیلی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے,اس کے علاوہ تنظیم نے فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ فلم سٹی کے اندر شوٹنگ کرنے والے تمام پروڈیوسروں کے لیے آگ سے بچاؤ کے آلات اور باقاعدہ فائر آڈٹ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
اے آئی سی ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو اس وقت تک اٹھاتی رہے گی جب تک فلم سٹی میں فنکاروں اور دیگر کارکنوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات یقینی نہیں بنائے جاتے۔
مزید پڑھیں





