Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

علیمہ خان اپنی رہائش گاہ سے گرفتار

pti

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


 پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیاگیا  ہے علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا علیمہ خان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔


دوسری جانب علیمہ خان کی گرفتاری سے متعلق ان کے وکیل رانا مدثر نے کہا ہے کہ علیمہ خان لاہور کے تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے علیمہ خان صبح ڈرائیور کے ہمراہ گھر سے نکلی تھیں، اس دوران پولیس نے انہیں حر است میں لے لیا۔


رانا مدثر کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور کس تھانے یا مقام پر رکھا گیا ہے۔


https://x.com/OmarAyubKhan/status/2101597514088448132?s=20


وکیل نے بتایا کہ علیمہ خان لاہور میں درج تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، اس لیے ان کی گرفتاری کی وجوہات اور مقام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ پنجاب پولیس نے علیمہ خان کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا۔ اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ یہ فاشزم اور ظلم و جبر ہے۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔


رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL