Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

رحمان بابا ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

Our Railway and the Sorry State of Affairs | Baaghi TV

 

ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ٹرین کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔


حادثہ صبح تقریباً سوا 5 بجے پیش آیا جس کے بعد امدادی اداروں نے فوری کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافر اپنا سامان لے کر پٹریوں کے کنارے بیٹھے دکھائی دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ شیر شاہ پل کے قریب اس کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں بعض ذرائع نے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تی کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔