Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن،ترجمان پاک فوج تفصیلات سامنے لے آئے

ispr
مصنف:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آپریشن کیا۔ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا،29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔


ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ 29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔ دہشتگرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جارہا ہے، بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات کا دعویٰ کیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔دعویٰ کیا گیا کہ محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ پاک فوج کا سابق حوالدارتھا،بھارتی نیوز سروس نے سروس کارڈ کا حوالہ بھی دیا،موسیٰ عرف آصف فوجی کو سپرمین بناکر پیش کیا گیا،یہ بھی دعویٰ کیا کہ موسیٰ کے تین ساتھی بھی مارے گئے ، بھارت نے دعویٰ کیا کہ سپرمین موسیٰ نے مختلف علاقوں میں حملے کیے


پاکستان آرمی کا بھارتی فوج اور میڈیا کو ایک اور زور دار طمانچہ،جس شخص کو دہشت گرد قرار دے کر مارنے کی خبر دی وہ ڈی جی ایس آئی پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پیش کر دیا۔


ایس ایس جی حوالدار کو مارنے کا دعوی فالس فلیگ آپریشن نکلا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار آصف عرف موسیٰ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔حوالدار آصف عرف موسیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج،میڈیا کےدعوے کے بعد مجھے کالیں آنا شروع ہوگئیں،کالز میں بتایا گیا کہ مجھے بھارتی فوج نے ماردیا ہے،میں گھر میں بیٹھ کر دعوؤں پر حیران ہورہا تھا ،

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ شخص جو بھارتی دعوے کے مطابق ہاشم موسیٰ عرف آصف فوجی ہے۔ اس شخص کو بھارت نے لشکر طیبہ کا کمانڈر، دہشت گرد اور ایس ایس جی حوالدار بنا کر شہید کردیا،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کےلیے دہشتگرد تنظیموں کو اسپانسر کرتا ہے، بھارت کے اس فالس فلیگ ڈرامے کی 6 وجوہات ہیں۔ ہم جانتے ہیں بھارت دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،ہمیں سمجھنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑی جیل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے اہلکار موجود ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کےلیے اجازت لینی پڑتی ہےمبھارت سمجھتا ہے کہ ہر مسئلے کو دہشت گردی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت اپنی دہشت گردی کو چھپانے کےلیے دوسروں پر الزام لگاتا ہے۔ بھارت ایسے ڈراموں سے اپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کیسا ملک ہے، ابھینندن کو ایوارڈ دیا گیا کہ آپ نے اپنا جہاز گرا دیا، ہمارے پاس ایک ایسا ہمسایہ ہے جو سمجھتا ہے کہ ہر چیز کو جھوٹ سے سلجھایا جا سکتا ہے۔ بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو آجائے ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا پالا گھٹیا دشمن سے پڑا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کچھ کر رہا ہے اس سے اس کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر اور اقلیتوں کے خلاف اپنے جرائم کا الزام محمد آصف پر نہ ڈالے،بھارت کی مکتی باہنی اور کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ دنیا کے سامنے ہے۔ بھارتی فوج سیاسی ہوگئی ہے اس کا ایجنڈا ہندوتوا بن چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم اور دیگر ریاستی سطح پر کی گئی دہشتگردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں۔ بھارت تخیلاتی شائننگ انڈیا میں رہ رہا ہے، دہشتگرد کلبھوشن یادیو بھارتی فوج کے لیے ہمیشہ کلنک کا ٹیکہ بنا رہے گا۔ بھارتی جاسوس رقم سے بھرے بیگ لے کر بلوچستان میں کیا کر رہا تھا،ملکی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملکی سلامتی کےلیے جو کرنا پڑا کریں گے،بھارت کوئی ڈرامہ کرنا چاہتا ہے تو کر کے دیکھ لے۔ دشمن کے ہر اقدام کےلیے مکمل تیار ہیں۔ آج کا ہندوستان انکاؤنٹرستان بن چکا ہے۔ ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے۔


ایک سوال کے جواب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کےلیے مکمل پُرعزم ہےم پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ افواج پاکستان، آئین کے تابع اور ریاست کے احکامات کی پابند ہےہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک افواج کا کہنا تھا کہ کسی کی سیاست کےلیے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ریاست ہے تو سیاست ہے،بانی پی ٹی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں کالعدم گروپوں کو افغان طالبان کی سپورٹ حاصل ہے۔