Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گرفتاریاں حالات کشیدہ کریں گی، ریاست طرزِ عمل تبدیل کرے،بیرسٹر گوہر

gohar ali khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این ایز، ایم پی ایز اور خاندانوں کی گرفتاریاں حالات کشیدہ کریں گی، ریاست طرزِ عمل تبدیل کرے۔


ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے لوگ اور پارلیمنٹیرین گرفتار ہو رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں اختیار اور طاقت ہے وہ ایک مرتبہ موجودہ حالات پر نظرثانی کریں،-اس وقت ایم این ایز، ایم پی ایز اور خاندانوں کی گرفتاریوں سے حالات کشیدہ ہوں گے۔عظمیٰ بی بی اور نورین بی بی کی حراست کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ملک کو اس وقت مزید تصادم نہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے؛ ریاست فو ر ی طور پر اپنا طرزِ عمل تبدیل کرے۔ ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں اور انصاف کے لیے آواز اٹھارہے ہیں -


https://x.com/BarristerGohar/status/2101922067104891118?s=20


واضح رہے گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا تھا، پھر رات گئے ان کی دیگر دونوں بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔


پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور پولیس کی جانب سے یہ گرفتاریاں ‘نقص امن کے خطرے’ کے پیش نظر کی جارہی ہیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL