پرائیویٹ حج اسکیم 2027: 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل

پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے تحت حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، جبکہ 60 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی یا پھر 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی,حج پورٹل پر 25 منظم حج کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیجز دستیاب ہیں، جن میں عازمین اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں,جبکہ اس رقم میں سے 4 ارب روپے سے زائد آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائے گئے ہیں۔
پرائیویٹ حج پیکیج، مجاز کمپنی کا انتخاب اور رقوم کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج ہورٹل کے ذریعے ممکن ہے۔ یاد رکھیں پاک حج ایپ/پورٹل سے باہر کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو رقوم کی نقد/اکاونٹ میں ادائیگی کی اجازت نہیں ورنہ نقصان کے ذمہ دار وزارت نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں





