Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ،سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ ماحولیات متحرک

غیر قانونی اور غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل

مصنف:

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ ماحولیات متحرک، اینٹوں کے بھٹوں کی سخت چیکنگ جاری، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا اور مالکان کو ماحولیاتی قوانین اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہانتاب اختر نے بھٹہ مالکان ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ روایتی اولڈ ڈیزائن والے بھٹوں اور دھوئیں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اوکاڑہ نے کہا کہ سموگ ماحولیاتی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی اور فائرنگ کے معیاری طریقوں کی پابندی کریں، بصورت دیگر بھٹہ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی ہوگی۔


اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)غیر قانونی اور غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کرتے ہوئے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔ سول ڈیفنس عدنان قیصر نے کہا ہے کہ عوام الناس کی جانی و مالی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گنجان آباد علاقوں اور بازاروں میں غیر قانونی و غیر محفوظ ایل پی جی ری فلنگ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ بلاامتیاز کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL