Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امید ہے رجب ہمیں اپنے ساتھ گھر واپس لے جائیں گے،اہلیہ ایمان فاطمہ


یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی اور جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔


رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان ایک تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، تا ہم ایمان فاطمہ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔


یوٹیوبر کی تقریب میں شرکت پر ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے کہا کہایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔


https://www.instagram.com/p/DdceoxIICTt/


 انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ مجھے اور اپنے بیٹے کو بھی واپس اپنے گھر لے جائیں، دونوں کے درمیان مکمل صلح ہو جائے انہوں نے کیوان کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے پر اہلِ خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔


https://www.instagram.com/p/DdhAdWHIPPu/۔


ایمان فاطمہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے،بعض صار فین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی۔


واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ایمان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر رجب کو مدعو کیا اور وہ تقریب میں شریک ہوئےشوہر کی آمد پر ایمان فاطمہ جذباتی ہو گئیں اور دونوں کے درمیان مکمل صلح کی امید بھی ظاہر کی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL