میں کراچی سے تعلق رکھنے رکھتی ہوں میں نے ایم اے اسلامیات کی تعلیم حاصل کی اور تدریس کے شعبے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہوں
2020ء سے باقاعدہ لکھنے کا آغاز کیا میری تحریریں معاشرتی رویوں، انسانی جذبات، زندگی کے نشیب و فراز، سماجی مسائل اور عصرِ حاضر کے مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں میرے کالم اور تحریریں متعدد اخبارات اور مختلف میگزینز میں شائع ہو چکے ہیں۔
بطور مصنفہ میریایک کتاب ’’ہم کہاں کھڑے ہیں‘‘ ای بک کی صورت میں قارئین تک پہنچ چکی ہے جو موٹیویشنل اور معاشرتی موضوعات پر مشتمل ہے یہ کتاب بہت جلد کتابی صورت میں بھی شائع ہوگی اس وقت غزہ کے تناظر میں ایک کتاب پر بھی کام کر رہی ہوں جو بہت جلد قارئین کے سامنے پیش کی جائے گی۔
میرا مقصد محض لکھنا نہیں بلکہ اپنے الفاظ کے ذریعے قاری کو سوچنے اپنے آپ کو سمجھنے اور معاشرے کو ایک نئے زاویۂ نظر سے دیکھنے کی دعوت دینا ہے۔
مزید پڑھیں






