پی ٹی آئی ملک دشمنی میں مزید آگے بڑھنے کو تیار،ڈیموں کو بند کرنے کی دھمکی

پی ٹی آئی ملک دشمنی میں مزید آگے بڑھنے کو تیار،ڈیموں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی-
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اقبال آفریدی نے ڈیمز بند کرنے کی دھمکی دیدی،پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اشتعا انگیز بیان میں کہا کہ عدلیہ کی حکم عدلی، ملک میں ظلم و جبر کے خلاف ، آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ، اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا ائینی حق، پرامن احتجاج 27 ستمبر کو ریکارڈ کروں گا،ا گر کسی میں ہمت ہے تو گولی چلا کر دیکھائے آپکی او قات کیا ہے کہ تم آئین توڑ دو،ا اقبال آفریدی نے دھمکی دی کہ مزید سڑکیں بند کی تو تربیلا ڈیم اور ورسک ڈیم کی سپلائی بند کر دیں گے-
"اس قسم کی دھمکی آمیز زبان نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ایک دفعہ پھر آشکار کر دیا ہے یہ لوگ کسی بھی زاویے سے سیاستدان نہیں بلکہ غنڈے ہیں، جن کا ایمان صرف گالم گلوچ، انتشار اور تشدد پر ہےیہ 'عشقِ عمران' میں اس قدر اندھے اور پاگل ہو چکے ہیں کہ اب ڈیموں کا پانی بند کرنے جیسے شیطانی اور ملک دشمن خیالات پھیلا رہے ہیں۔ یہ پانی بند کر کے آخر کسے سزا دینا چاہتے ہیں؟ کیا ان کا نشانہ پاکستان کے غریب عوام ہیں؟
پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنائی ہے۔ چاہے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملکی معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھانا ہو، یا پھر اپنے دھرنوں اور مسلسل سڑکوں کی بندش سے عام آدمی کا روزگار اور کاروبار تباہ کرنا ہو، انہوں نے ہمیشہ عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔
ایک سیاسی جماعت کی آڑ میں چھپے اس ناسور کی جانب سے ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور پانی بند کرنے کی ایسی کھلی دھمکیاں اس بات کا متقاضی ہیں کہ اس جماعت پر فوری اور مکمل پابندی عائد کی جائے۔
مزید پڑھیں





