پی ٹی آئی کا آج سے لانگ مارچ, روٹ میپ جاری

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج سے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شرو ع کریں گے,4 اکتوبر دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سےٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی اس مارچ کا حصہ بنیں گے، جبکہ یہ قافلہ رات کو کرک کے قریب پہنچ کر اپنا پڑاؤ ڈالے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ 5 اکتوبر دن بارہ بجے کرک کے عوام ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے روانگی کے بعد رات کوہاٹ کے قریب گزاری جائے گی,6 اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی کے اضلاع سے لوگ شامل ہوں گے اور یہ قافلہ پشاور متنی کے قریب قیام کرے گا۔
https://x.com/SohailAfridiISF/status/2106471077488771423?s=20
سہیل آفریدی کے مطابق، 7اکتوبر کو بڈھ بیر کے مقام سے ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف حلقوں کے عوام موٹروے ٹول پلازا اور کوہاٹ روڈ پل پر ان کا استقبال کریں گے اور رات چارسدہ انٹرچینج پر گزاریں گے8 اکتوبر کو چارسدہ اور مہمند کے لوگ شامل ہوں گے، جبکہ8 اکتوبر کو پورے خیبرپختونخوا کے لوگ خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہوں گے اور وہیں رات گزار کر آئندہ کا حتمی لائحہ عمل دیا جائے گا۔
اس سیاسی پیش رفت پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا,لا نگ مارچ کی آڑ میں ایسے اقدامات نہیں کیے جا نے چاہئیں جن سے خیبرپختونخوا کے عوام میں نفرت، تقسیم یا تناؤ پیدا ہو، یا صوبے کے مینڈیٹ، خودمختاری اور اختیارات متاثر ہوں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومتی مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




