Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایشین گیمز: پاکستان نے ہاکی اور والی بال میں برانز میڈلز جیت لیے

مصنف:

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی اور مینز والی بال ایونٹس میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈلز اپنے نام کر لیے۔


ہاکی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دے دی۔چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔


دوسری جانب ایشین گیمز مینز والی بال کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے چین کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔پاکستان نے چین کے خلاف میچ میں تینوں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی فتح کا اسکور 25-18، 25-16 اور 25-18 رہا۔