ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الخو ارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں میں 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا,سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیور ٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہےوزیراعظم نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عز م کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں





