صوابی (حق نواز خان) ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی صوابی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او صوابی وقاص رفیق سمیت متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق اللہ نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ستمبر 2026 کی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
حکام کے مطابق صوابی میں پولیو مہم 21 ستمبر سے 24 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔






