Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں ہوں گی، عطا اللہ تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔


عطا اللہ تارڑ نے شہید فہیم اللہ کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی، شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا,وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید فہیم اللہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی موجود تھے۔


https://x.com/mediatalk922/status/2101965095010242564?s=20


اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہدا نے ملک کےامن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا,شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL