حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، علی محمد خان کا ایاز صادق سے رابطہ

مصنف:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور یقینی بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کا تیسرا دور لازمی ہونا چاہیے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہوں گے تو معاملات بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کا تیسرا دور منعقد ہو تاکہ ملک میں سیاسی تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد میں موجود ہونا چاہیے تاکہ مذاکرات اور بات چیت کا عمل جاری رہ سکے۔
مزید پڑھیں





