لندن ،الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ حملہ،تحقیقات کا مطالبہ

لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر دو نقاب پوش افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ رات تقریباً 8 بج کر 11 منٹ پر پیش آیا، جب دو افراد گیٹ پھلانگ کر رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے ایک بڑے گملے کے ذریعے دروازے کا شیشہ توڑا اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی الارم بجنے پر وہ موقع سے فرار ہوگئے۔الطاف حسین نے واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دیتے ہوئے برطانوی پولیس اور متعلقہ حکام کو بھی ٹیگ کیا۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے واقعے کو تربیت یافتہ حملہ آوروں کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دیتے ہوئے الطاف حسین کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔برطانوی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے بعد الطاف حسین کے حامی بھی ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔
رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں برطانوی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں پارٹی کے بانی الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور حملے میں ملوث دو نقاب پوش افراد کی شناخت کی جائے۔رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے برطانوی حکام پر زور دیا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سامنے لانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ حملے میں ملوث دونوں نقاب پوش افراد کی شناخت کی جائے اور واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔پارٹی کے مطابق حملہ آوروں نے شمالی لندن میں واقع الطاف حسین کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا۔رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کو شناخت کیا جائے۔
مزید پڑھیں





