خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری،مزید 4دہشتگرد جہنم واصل

مصنف:
عزم استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،خیبر پختونخوا کے علاقےڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4دہشت گرد جہنم واصل کردئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا ،جہنم واصل ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمدہوئی۔
سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کے ناسورکے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں
مزید پڑھیں





