جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزام میں گرفتار

مصنف:
جرمن فیڈرل کورٹ آف جسٹس کی ہدایت پر ملک کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ آگسٹ ہیننگ کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق جرمن وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) کے سابق سربراہ اور ان کے سابق چیف آف اسٹاف مینفرڈ ڈی کے خلاف باضابطہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
80 سالہ آگسٹ ہیننگ پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق چیف آف اسٹاف مینفرڈ ڈی سے ہزاروں حساس اور خفیہ دستاویزات خریدیں اور ان معلومات کو ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے تجزیہ تیار کرنے میں استعمال کیا۔





