Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثیوں کے ریاض اور ابہا ایئر پورٹ پر حملے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


حوثیوں کی جانب سے 6 اور 7 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ اور ابہا ایئر پورٹ پر حملے کیئے گئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حوثیوں نے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس دوران ایک سوڈانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں مراکشی اور الجزائر کی خواتین پائلٹس ہلاک ہوگئیں جبکہ حملے میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سعودی، بنگلہ دیشی اور فلپائنی شہریت کے حامل افراد شامل ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی شہری جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں دو سعودی ، دو مصر کے شہری اور پاکستانی شہری شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔