گھریلو ناچاقی پر سسرایوں نے مبینہ طور پر بہو کی جان لے لی

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گھریلو ناچاقی پر 23 سالہ بہو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔
دلخراش واقعہ ہڈیارہ کے گاگا گاؤں میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر جان لے لی جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں طلحہ اور خاتون اقراء شامل ہیں، مقتولہ مہوش کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی ہے۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں نامزد ملزمان طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقراء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ مزید برآں عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
مزید پڑھیں





