ایشئین گیمز ہاکی فائنل،بھارتی ویمن ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشئین گیمز میں 44 سال بعد بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی۔ انڈین ویمن نے فائنل میچ میں سخت مقابلہ کے بعد چین کی ویمن ٹیم سے یہ میڈل چھینا۔ ایشئین گیمز کی ہاکی کے فائنل میچ میں چین کو 1-0 سے شکست ہوئی۔
بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں 2026 کے فائنل میں کامیابی کے ساتھ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔
کاکامی گاہارا میں ہونے والے فائنل میچ نے بھارت کی ویمن ہاکی ٹیم کے ایشئین چیمپئین کے گولڈ میڈل تک پہنچنے کے لئے 44 سال کا انتظار ختم کر دیا۔
بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے آخری مرتبہ ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ 1982 میں جیتا تھا۔ اس کے بعد یہ ٹیم 1998 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 2018 میں بھی بھارتی ویمن ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم اس بار ٹیم نے فائنل میں چین کو شکست دے کر طویل انتظار ختم کر دیا۔ فائنل میں بھارت کی عورتوں نے دسویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔ اپنا 200واں بین الاقوامی میچ کھیل رہی لالریمسیامی نے یہ گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جو آخر تک برقرار رہی۔
مزید پڑھیں




