Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار

pak

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا،پالیسی ریٹ کا تعین مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک نے کی،اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی تھی جبکہ معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا مزید اضافہ کر سکتا ہے۔