Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ٹیم ورک مثالی ہے، وزیراعظم

PM-Shehbaz-Sharif
مصنف:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ٹیم ورک مثالی ہے، ملکی معیشت میں ایکسپورٹ پر مبنی ترقی دکھانا ہوگی، گزشتہ 60 سال کے دوران سبسڈی اور ٹیرف کی دیواریں کامیاب نہیں ہوسکیں۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ نئی ٹیم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا ذکر کیے بغیر یہ کامیابیاں ادھوری ہیں، وہ اپنی پوری کوشش کے ساتھ بہترین ساتھی رہے ہیں، دعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں دی گئی مراعات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، امریکا اور برطانیہ میں بڑے بینکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں، جنہوں نے اصلاحات کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 2300 ارب روپے کے ٹیکس بریک دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھربوں روپے مالیت کی زمینیں واگزار کرانے میں کردار ادا کیا۔