Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوئٹہ، کان میں دھماکہ بارودی مواد کے غیر قانونی استعمال کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ

مصنف:

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30 جولائی کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ میتھین گیس نہیں بلکہ مزدوروں کی جانب سے بارودی مواد کا استعمال تھا۔


وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کوئلہ کان میں حادثہ بارودی مواد کے غیر قانونی استعمال کے باعث پیش آیا۔ حادثے سے متعلق کورٹ آف انکوائری اور محکمانہ انکوائری میں بھی یہی وجہ سامنے آئی ہے۔


انکوائری کمیٹی نے حادثے کے حوالے سے کان مالکان، انتظامیہ اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔


واضح رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔