ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دیامر بھاشا ڈیم کا 133 ارب روپے سے زائد کا کنٹریکٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا

مصنف:

واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون) کنٹریکٹ چینی کمپنی پاور چائنا اور آئیکان کے مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کو دے دیا ہے۔


واپڈا کے ترجمان کے مطابق کنٹریکٹ کی مالیت 133 ارب 18 کروڑ روپے ہے۔ اس سلسلے میں دیامر بھاشا ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عارف علی اور جوائنٹ وینچر کے نمائندے لنگ جیانکے نے معاہدے پر دستخط کیے۔


ترجمان واپڈا کے مطابق چیئرمین واپڈا محمد سعید بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔


واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم چلاس سے 40 کلومیٹر جنوب میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا، جبکہ اس سے 4500 میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔