Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی

مصنف:

قصور،درندگی کا ایک اور واقعہ،لوگوں میں غم و غصہ،تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں حویلی بمبو والی کے قریب 14 سالہ معصوم بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ ہیش آیا ہے


تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں واقع حویلی بمبو والی میں درندگی کے واقعہ میں

ایک چودہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس دلخراش واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے باعث عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں،عوام نے ہاتھوں میں ایف آئی آر کی کاپیاں اٹھا کر حکام سے دہائی دی ہے ، متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے اور اس قبیح فعل میں ملوث تمام درندوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے اور سخت ترین سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے